بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں ناشپاتی کے پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک سے فضا معطر ہوگئی ہے۔ چین میں لاکھوں ناشپاتی کے پھولوں سے لدے درختوں نے شہر خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے ناشپاتی کے پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔ چینی باشندے کورونا وائرس کے باعث گذشتہ کئی دنوں سے نافذ لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔