کراچی،راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصوصی ) لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر کراچی ،راولپنڈی سے 514 افرادگرفتار کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی لاک ڈائون میں باہر نکلنے والوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کو پولیس نے ہوا اڑا دیا، پولیس نے تیسرے روز بھی 258 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ، پولیس نے مجموعی طور پر 3 روز کے دوران 215 ایف آئی آرز کا اندراج کیا اور 712 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر 117مقدمات درج، 256 افراد گرفتار کر لئے گئے ، سی پی او کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئیگا۔