لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے لاہور کے طلبہ کو 15 اپریل سے کتابیں تقسیم کی جائیں گی ۔رواں سال شہر کے 5 لاکھ طلباء میں 25 لاکھ سے زائد کتابیں تقسیم کی جائیں گی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاک ڈاؤن کھلتے ہی کتابیں سکولوں میں پہنچا دی جائیں گی۔