مکرمی ! پاکستان کی ستر فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے اور ان کی آمدنی کا دارومدار زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہے۔ حکومت کا مشن ہے کہ ملک میں غربت کا خاتمہ کیا جا سکے۔اور معاشی میدان میں زرعی اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جا سکے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں عام آدمی کو لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی اہمیت و افادیت اور معاشی ترقی میں اس شعبے کے کردار کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیئے۔ آج ضلع وہاڑی، ضلع خانیوال ، ضلع نارووال و دیگر اضلاع میں صورتحال یہ ہے کہ کئی یونین کونسلوں میں صرف ایک شفاخانہ حیوانات ہے۔ اور وہاں بیمار جانور کو لے جانے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ اکثر مویشی بیمار ہو کر مرجاتے ہیں۔ س لئے ضروری ہے کہ وہاڑی، خانیوال، نارووال اور دیگر اضلاع میں جہاں شفاخانہ حیوانات نہیں ہے ۔وہاں پر ہر یونین کونسل میں شفانہ حیوانات کھولا جائے۔ ہریونین کونسل میں شفاخانہ حیوانات کھلنے سے اورڈاکٹر آف وٹرنری میڈیسن تعینات ہونے سے صورتحال میں بہتری آئے گی اور لائیو سٹاک کا شعبہ زبوں حالی سے نکل کرترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ (محمد محفوظ الحق قادری بوریوالا)