لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اتوار سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے ، آج اتوار کے روز کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور گوجرانوالہ ڈویژن ، کوہاٹ، بنوں، فیصل آباد ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ، ۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ، لاہور میں ہفتہ کو موسم جزوی ابر آلود رہا ، مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ، دوپہر کے بعد گرمی بڑھ گئی، حبس کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت نوکنڈی 47، دادو 46 اور دالبندین میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔