لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہو رٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ای فائنگ کے متعلق سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر رضوان بشارت،عبد القیوم چوہدری، رانا عاشق علی، رانا ثاقب منیر ،نعیم تاج اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر شرکا کو ای فائنگ کا طریقہ کار بتایا گیا ، شرکا ء آگا ہ کیا گیا کہ ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کو کس طرح آن لائن رجسٹرد کرنا ہے ،اگر کسی کو لاگ ان موجود نہیں ہے تو پہلے اسے لاگ ان بنانا ہوگا جس کا پاس ورڈ جاری کیا جائے گااس کے بعد رجسٹریشن کے عمل کاآغاز ہوگا لیکن اس کے ساتھ ضروری دستایزات دفتر بھی بھیجی جائیں گی ،دفتری پتہ پر بھیجے گئے خط کا نمبر سسٹم میں شامل کرنا ہوگا، ان دستاویزات کودفتری کے پتہ پر بھیجنے کا مقصد دفتر کی موجودگی یقینی بناناہے ،دنیا بھر میں ہر کام کرنے کے لئے آن لائن طرے قہ اختیار کیا جارہا ہے ،پاکستان میں بھی آن لائن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،آن لائن طرے قہ کارقابل اعتماد ہے اور اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے ،آن لائن طریقہ کار موثر ہے ، آن لائن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام جاری ہے ،لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکا سے کہا ہے کہ وہ آن لائن طریقہ کا ر اختیار کریں ۔