لاہور(اپنے رپورٹر سے ) لبارڈ کا خصوصی بچوں کے لئے 15 واں سالانہ میلہ گزشتہ روز جیلانی پارک میں منعقد ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی لاہور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے لبارڈ کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ میلہ میں سینکڑوں معذور بچوں نے شرکت کی۔میلہ میں بچوں کے لئے ریفریشمنٹ کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔ لبارڈ کے جنرل سیکرٹری محمد سعید خان نے بچوں اور مہمانوں کو ویلکم کیا۔ لبارڈ کے صدر محمد پرویز ملک ، ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن ، رانا اختر رسول ، نیل ناصر ، سابقہ میئر لاہور مبشر جاوید ، میاں مصباح اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی میلہ میں شرکت کی۔