چناری(صباح نیوز )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چناری اور چکوٹھی کے درمیان (بھرائیاں ،چنوئیاں ) کے مقام پر جاری احتجاجی دھر نا کو ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ، شرکا نے بھارتی حکومت کیخلاف شدید نعرے باز ی کی ،نئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، چکوٹھی و گردونواح کے عوام کے ساتھ انتظامیہ کے روڈ کھلوانے کے لیے مذاکرات کامیاب رہے ، انتظامیہ نے چکوٹھی اور گردونواح کے عوام سے روڈ کھلوانے کے لیے دو دن کی مہلت طلب کر لی ،آزاد کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل کرم داد خان ایڈووکیٹ اپنے عہدہ سے مستعفی ہو کر اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا میں پہنچ گئے ۔جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز احمد عباسی جبکہ پی ٹی آئی رہنمازیشان حیدر بھی دھر نا شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ۔