بیروت(نیٹ نیوز،ایجنسیاں) لبنان کی پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی حالات کے نفاذ اور فوج کیلئے وسیع اختیارات کی منظوری دیدی ہے ۔ فرانسیسی صدر عمانویل میکغوں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر زور دیا ہے ۔دوسری طرف دھماکہ کے بعد شہر کے تقریباً آدھے ہسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔ لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔