ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے لبنان میں ایران نواز حزب اﷲ کی بالادستی نے ملک کے آئین اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا ، اس گروپ کو غیر مسلح کیا جائے ، شاہ سلمان نے کہا بیروت میں چار اگست کو تباہ کن بم دھماکے کی صورت میں آنے والی آفت حزب اﷲ کی بالا دستی ہی کا نتیجہ ہے۔