بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں )بیروت دھماکو ں کے بعد پرتشدد احتجاج جاری ہے وزیر اعظم کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے ،ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاست کرنے سے گریز کیا جائے ، امریکہ لبنان پر پابندیاں ختم کرے ۔بیروت دھماکے میں اموات کی تعداد 220ہوگئی،لبنان کی 25فیصد جی ڈی پی ختم ہوگئی ہے ، وزیراعظم حسن دیاب نے صدارتی محل جاکر استعفیٰ پیش کیا ۔جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ،ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ پارلیمنٹ اسکوائر کے داخلی دروازے پر آگ لگ گئی ۔