لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گذشتہ ہفتہ میں 90عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 648علاجگاہوں پر چھاپے مارکر ان91کو بندکردیاگیا ہے ،جہاں پر اتائی کام کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں 289 علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جہاں پر چھاپوں کے وقت مستند معالجین موجود تھے ۔ لاہورمیں خود ساختہ سائنسدان شاہد حسین شیخ کا ایک اوربڑا مرکز سنٹر بند کیا گیا اور جعلی ڈگری کا مقدمہ بھی درج ہے اور کچھ عرصہ قبل ضمانت پر رہائی ہوئی تھی۔ پی ایچ سی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کمیشن نے اب تک28ہزار871 اتائیوں کے مراکز بند کیے ہیں اورکمیشن کی ہیرنگ کمیٹیوں نے انھیں 62کروڑ روپے سے زائد جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔