برسلز (آن لائن) بیلجیئم نے پارلیمانی انتخابات کے سولہ ماہ بعد بالآخر نئی حکومت تشکیل دیدی ،نگران وزیر خزانہ الیگزینڈر ڈی گرو کو بطور وزیراعظم نامزد کرنے کی توقع ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد ہفتوں کے مذاکرات کے بعد سات سیاسی جماعتوں نے نئی حکومت کی تشکیل پر ا تفاق کیا ہے ۔ ملکی میڈیا رپورٹس میں ڈی گرو کے آئندہ وزیراعظم منتخب کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ وا ضح رہے بیجنگ میں مارچ سے کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے نگران حکومت کام کر رہی تھی جبکہ دسمبر 2018 میں چار جماعتی بحران کے بعد سے ملک بغیر حکومت کے چل رہا تھا ۔