لداخ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی ایک بار پھر چین سے ملحقہ سرحد پر چھیڑ چھاڑ شروع کردی،سرحدی علاقے میں فضائی قوت بڑھانا شروع کردی ،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول، ایل اے سی ، پر بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایس یو تھرٹی ایم کے آئی اور مگ 29 طیارے مسلسل پروازیں کر رہے ہیں، چینی سرحد کے قریب واقع ایئر بیس پر امریکی سی 17 اور سی 130 جے کے علاوہ روسی ساختہ الیوشن 76 اور اینتونوو 32 بھی موجود ہیں، یہ طیارے اہلکاروں اور جنگی ساز و سامان کی منتقلی کیلئے استعمال ہوتے ہیں، مشرقی لداخ سیکٹر میں بھارت کے اپاچی ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں جو اس علاقے میں جنگی مقاصد کیلئے موزوں تصور کئے جاتے ہیں، رواں برس مئی کے دوران چین کے ساتھ شروع ہونے والی کشیدگی میں یہ ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا تھا، اس علاقے میں بھارتی عزائم سے متعلق اس ہیلی کاپٹر کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔