سرینگر(صباح نیوز) بھارتی فوج کی وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل اے سنگپتا نے کہا ہے کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چین کے ساتھ تنا ئو اور فوجی ٹکرا ئوسے وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ کیساتھ تین سے پانچ کلو میٹر طویل رن وے کی جنگی بنیادوں پر تعمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کو ٹالتے ہوئے موصوف جی او سی نے کہاکہ یہ بھارتی فضائیہ کی ایک پہل ہے ، میں اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔