لاہور( کر ائم ر پو ر ٹر ) لاہور میں مختلف علا قوں میں 3نا معلو م افراد کی لا شیں برآمد ہوگئیں، تینوں نعشوں کی شنا خت نہیں ہو سکی ، ایک نامعلو م شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ، قاتل کون ہے اور قتل کی وجہ کیا ہے ، رات گئے تک معلوم نہیں ہوسکا، کو ٹ لکھپت اوربادامی باغ کے علاقوں میں مزید دو نامعلوم افراد کی لا شیں ملیں ، پولیس کے مطابق بظا ہر دو نو ں نشئی لگتے ہیں جو نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے ، تاہم حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے ، متوفیان کی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہیں ہو سکی۔