کراچی(کامرس رپورٹر) ایکس چینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز نے120دن والی فارورڈ سیلنگ کی اور ٹی بلز کے سرمایہ کاروں نے بھی ساڑھے 3 ارب ڈالر میں سے 60فیصد سرمایہ2ارب ڈالر نکال لیا ہے جس کی وجہ سے ڈالر نیچے آرہا ہے،ڈالر کے مقابلے میں اب روپے کی قدر میں بہتری آئے گی ،اسٹیٹ بینک نے ہماری درخواست پر انٹربینک مارکیٹ پر کنٹرول کیا ہے، آنے والے دنوں میں اسٹاک اور روپے کی قدر میں ریکوری ہوگی اور ڈالر156روپے تا157روپے پر آجائے گا۔ملک بوستان نے میڈیا کو بتایا کہ فروری میں ملکی برآمدات 13فیصد بڑھی تھیں اور اب اپریل2020میں پاکستان کو دنیا سے بڑے پیمانے پر آرڈرز ملیں گے کیونکہ حکومت نے یوٹیلٹی جارجز میں کمی کی ہے اورایکسپورٹرز کو کم شرح مارک اپ پر قرضے دیئے جارہے ہیں جس کے بعد اپریل میں روقع ہے کہ ایکسپورٹ 25فیصد تک بڑھ جائے گی ۔