لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈالرز کے لالچ نے فنکاروں کو اندھا کردیا ، شوبز سرگرمیاں ختم ہوتے ہی فلم،ٹی وی اور تھیٹرز کے اداکاروں نے بیگو لائیو کو کمائی کا زریعہ بنالیا،تفصیلات کے مطابق ان اداکاروں نے شوبز سرگرمیاں موقوف ہوتے ہی سوشل ایپ Bigo Liveپر ڈیرے جمالیئے اور زیادہ پیسوں کے لالچ میں 24 گھنٹے آن لائن رہنے لگے ان اداکاروں میں قیصر پیا،غزل راجہ،جاوید کوڈو،حرا خان، طارق ٹیڈی،نسیم وکی،عمران شوکی،ارم چوہدری، ذوالقرنین حیدر،آغاماجد،شاہد خان،سونم چوہدری، فیاخاں، نگار چوہدر ی ، گڈوکمال، فرحانہ مقصود،مشی خان،صندل خٹک،سنبل خان، دیدارملتانی،ثناء خان،رائمہ خان،سیف گورایہ،و دیگر شامل ہیں ان اداکاروں نے گذشتہ رات 27 ویں رمضان کے تقدس کا خیال بھی نہ رکھا اور بجائے عبادت کرنے کے بیگو لائیو پر بیٹھے رہے رات سے صبح ہوگئی مگر یہ نہیں تھکے ۔