کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوشدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ،67.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں52ارب 86کروڑ94لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں ہڑتال اور امن وامان کے حوالے سے خراب صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دی جس کے سبب شدید مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 392.06پوائنٹس کی کمی سے 44913.57 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر379کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب51ارب63کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی ۔دریں اثنائانٹر بینک میں ڈالر شرح 5 پیسے اور اوپن کرنسی کارکیٹ میں 10 پیسے بڑھ گئی۔ز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152.75روپے اور قیمت فروخت152.85روپے ہوگئی ۔