واشنگٹن(نیٹ نیوز)ہیلری کلنٹن کے اپنے دور وزارت خارجہ میں حساس معلومات کے تبادلے اور ترسیل کے لیے محفوظ سرکاری ای میل سرور کے بجائے اپنا نجی اکاؤنٹ استعمال کرکے اہم ملکی معلومات کو عام ہونے کے خطرے سے دوچار کرنے کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے جس میں 38 سرکاری ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے ۔تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر وزارت خارجہ کا عملہ ہے اور ان میں سے ایک کے خلاف کارروائی کا امکان بھی ہے ۔