مکرمی !دنیا بھر میں مسلمانوں پر بدترین ظلم جاری ہے۔ پراکسی وار کے نا م پر امریکہ ،روس اور اسرائیل مسلمان ممالک کو دہشتگرد قرار دے کرانہی ممالک پر بمباری اور ظلم و ستم کررہے ہیں۔جس کا مقصد اسلام فوبیا، نفرت اور اپنے اسلحے کی خرید و فروخت ہے۔کشمیر، فلسطین، روہنگیا، شام، عراق، یمن ہر جگہ مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے مگر یو این او سمیت عالمی امن کے ادارے اور میڈیا سب خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں۔ جبکہ ان خطوں کے عوام سے ان کی مذہبی، معاشی آزادی چھین لی گئی ہے۔ یو این وہاں کی عوام کو آزادی دلوائے۔ عالمی برادری مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان حالات کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہو اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔ (عمر فاروق ملتان روڑ لاہور)