لاہور(اپنے رپورٹر سے ) شہریوں کو سستی چینی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ چینی کا سرکاری ریٹ 60روپے فی کلو گرام ہے کہ د کانوں پر 68روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔ رمضان بازاروں میں چینی 55روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہی ہیں لیکن وہاں شہریوں کو لمبی قطاروں میں لگ کر چینی خریدنا پڑ رہی ہے ۔