لاہور(جنرل رپورٹر) تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی مگر کورونا وائرس کے باعث سکولوں میں نویں جماعت کے ایڈمیشن تاخیر کا شکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز نے یکم جولائی سے نویں جماعت کی رجسٹریشن کا آغاز کیا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے سکولوں میں داخلہ مہم متاثر ہورہی ہے ۔ سکولوں کے سربراہان کاکہنا ہے کہ نویں جماعت کے ایڈمیشن بہت کم ہیں۔ کورونا کی وجہ سے بچے ایڈمیشن کیلئے نہیں آرہے ۔ دوسری طرف تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کیلئے رجسٹریشن شروع کررکھی ہے اور سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے ۔ سکولوں کے سربراہان کاکہنا ہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کے بعد سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔