طرابلس(آن لائن)لیبیاکی قومی تیل کمپنی نے گزشتہ روزجنگ زدہ ملک کے آمدنی کے بڑے ذریعے تیل کی برآمدات بندکرنے کی دھمکی دی ہے ، یہ انتباہ امن عمل دوبارہ شروع کرنے کے مقصدسے ہونے والے برلن کانفرنس سے دوروزقبل دیاگیاہے ۔ مشرقی لیبیامیں میں مقیم فوجی مردآہن خلیفہ حفترکے قریبی قبیلوں نے ملک کے شدت اختیارکرتے تنازعے میں ترک مداخلت کے خلاف احتجاجاًساحلی تیل برآمدی ٹرمینلزکوبندکرنے کامطالبہ کیاہے ۔ این اوسی نے بعدازاں ایک بیان جاری کیاجس میں کہاگیاکہ وہ اتوارکوشروع ہونے والی برلن کانفرنس سے پہلے تیل بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے مطالبوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ترکی طرابلس میں قائم قومی یکجہتی حکومت کی حمایت کرتاہے جسے حفترکی فورسزکی جانب سے دارالحکومت قبضہ میں لینے کے آپریشن کاسامناہے ،حفترکہتے ہیں کہ یہ دارالحکومت جی این اے کی حمایت کرنے والے ’’دہشتگردوں ‘‘کے قبضے میں ہے ۔