لندن (این این آئی)لندن پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کردی۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم ضمانت پرجواب دینے کیلئے مقررہ تاریخ پر پولیس سٹیشن آئے ۔پولیس کے مطابق انہیں ستمبر کے وسط میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم کیخلاف نفرت انگیز تقریر کیس میں تحقیقات جاری ہے ۔بانی ایم کیو ایم کو 11جون کو گرفتار کیا گیا تھااور 36 گھنٹے پولیس حراست میں رکھا گیا تھا۔