لندن(ویب ڈیسک )بیکری کی مالکن ایک خاتون جب پھل خریدنے بازار گئیں تو ایک ٹھیلے پر ان کی نظر غیرمعمولی بڑے لیموں پر پڑی جو غیرمعمولی طور پر بہت بڑا تھا۔38 سالہ ٹیمی وارن برطانوی شہر چپن ہام میں رہتی ہیں۔ انہوں جو لیموں دریافت کیا ہے وہ ان کے بچے کے پورے سر سے بھی بڑا ہے ۔ اس کی مجموعی لمبائی 9 انچ اور وزن چار پونڈ سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ لیموں اصل پھل سے 17 گنا بڑا ہے ۔رپورٹس کے مطابق یہ لیموں جس درخت سے توڑا گیا ہے 1989 میں اسی شجر سے دنیا کا سب سے بڑا لیموں توڑا گیا تھا۔