پشاور(نیٹ نیوز ) لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے پاکستان ایئر فورس میں جیٹ فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔دیرسے تعلق رکھنے والی لڑکی کا نام کائنات جنید ولد احمد جنید ہے ۔ کائنات جنید لوئر دیرکے علاقے بلامبٹ کی رہائشی ہے ۔کائنات جنید کا کہنا ہے وہ پاکستان کی بیٹی اور پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر ہے ۔ کائنات تعلیم یافتہ اور بلند حوصلہ لڑکی ہے ۔ اس کاعزم ہے کہ وہ اپنی زندگی وطن عزیز کی خدمت میں صرف کرے گی۔