فیصل آباد ، کندیاں ، قائد آباد (خصوصی رپورٹر ،نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے اور معاشی حا لات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 8نے اپنی زندگیوں کا خا تمہ کر لیا۔چک جھمرہ کے مرسلین کی اہلیہ فوزیہ ، جھنگ کے عمران کی اہلیہ طاہرہ ، علی ٹاون کے 25سالہ محمد ارشاد ، شاہکوٹ کے 23 سالہ شرافت ،سرگودھا روڈ نواب سٹی کے 20 سالہ ہنی اور 7ج ب کے 22 سالہ قیصر نے گھریلو جھگڑوں اور معاشی حا لات کی بناء پر زہریلی اشیاء نگل لیں جنکو اہل خانہ نے ہسپتال منتقل کیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ کندیاں محلہ مصطفیٰ آباد کے رہائشی 35سالہ نوجوان انصر شہزاد نے گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہو کر پستول سے فائرنگ کر کے خود کشی کرلی۔قائدآباد نواحی مو ضح گو لے والی کے رہا ئشی محمدعظیم خلیل خیل کے طالب علم بیٹے جواں سالہ وقار عظیم نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔