لندن(این این آئی) ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار جیف ہارڈی کو اپنے ہی ساتھی کوگاڑی سے ٹکر مارنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پرفارمنس سنٹر کے باہر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں موقع سے شراب کی خالی بوتل بھی ملی۔ ہارٹی کو پولیس سٹیشن پہنچا دیا گیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہارڈی نے کہا کہ میرے سر میں شدید درد تھا، اس لئے یہ واقعہ پیش آیا۔