لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا، خصوصاً کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے لوث اور بے خوف کرپشن اور نااہلی کو سامنے لانا میری اولین ترجیح اور میرا اخلاقی، سیاسی اور قانونی فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمانوں سے میرے الزامات، بیانات اور انکشافات کا بروقت جواب نہیں بن پڑتا۔ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کورونا کے تدارک کے بہتر نتائج سردار عثمان بزدار کی قیادت کی بدولت ممکن ہوئے ۔ گزشتہ ادوار میں نام نہاد خادم اعلیٰ سیلاب آنے کے بعد صرف فوٹو سیشن کے لیے پانی میں جا کھڑے ہوتے تھے ۔ وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آج سالوں بعد پنجاب کی نہریں ٹیلز تک چھوٹے کاشتکاروں کی فصلوں کو سیراب کر رہی ہیں۔