لاہور( 92 نیوزرپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ہزارہ ، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بار ش ہوئی، لاہور موسم جزوی ابر آلود رہااور شہر کے مختلف مقامات پر بارش بھی ہوئی جس سے حبس کی شدت میں کمی دیکھی گئی ، آج پیر کے روز ہزارہ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا اور آخر کار موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی، لاہور میں بادل چھائے رہے ، شہر قائد میں بھی ہوائیں چل پڑی۔، سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔