پشاور (92نیوز) ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان میں کنوئیں میں گیس بھر جانے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،لوئر دیر کے علاقے میدا ن جبارو میں 4افراد جو قریبی رشتہ دار ہیں کنوئیں کی صفائی میں مصروف تھے کہ گیس بھر جانے سے ان کی حالت غیرہوگئی جن کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں عبدالقادر ،شیر بہادر،اکرام الحق اور رضوان اﷲ شامل ہیں۔ایک ہی خاندان کے 4افراد کی میتیں آبائی علاقہ میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،ہر آنکھ اشکبار تھی۔