لاہور( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پراجیکٹ کیلئے ایک لاکھ دوہزاد ایکڑ اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اورڈی جی ایل ڈی اے سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل وقار اے شیخ نے دلائل دئیے کہ ریور راوی پراجیکٹ کو گزشتہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کیخلاف قرار دیکر بند کرچکی ۔ایل ڈی اے نے سیلاب زدہ علاقوں اور زرعی اراضی کو ایکوائر کرنیکا سیکشن 4کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا ۔قانون کے تحت سیلاب زدہ علاقوں پر کوئی پراجیکٹ نہیں بن سکتا ۔72ہزار ایکڑ رقبہ زرعی ہے جسے ناکارہ کیا جارہا ۔