لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن نے سخت ہدایت کی ہے کہ نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر متعلقہ پرائس مجسٹریٹ اور اے سی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔لاہور میں 31 جبکہ پوری ڈویژن میں 42 سہولت بازار قائم ہیں۔سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو بھی بہترین سطح پر رکھا جائے ۔