کوئٹہ /وہوا(خ ن،نامہ نگار )لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر حملے میں شہید 6پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔صوبائی وزیرداخلہ اور آئی جی نے شرکت کی۔گزشتہ روز جاوید اقبال سکنہ لورالائی، غلام محمد سکنہ لورالائی، صادق علی سکنہ جعفر آباد، صلاح الدین سکنہ لورالائی، محمود نواز سکنہ لورالائی، خالقداد سکنہ لورالائی کی نماز جنازہ جناح سٹیڈیم لورالائی میں ادا کی گئی، سلطان مسیح کی دعائیہ تقریب بھی ہوئی، علاقے کی فضا سوگوار اور کاروباری مراکز بند رہے ۔دریں اثناء دو شہید پولیس اہلکاروں جاوید اقبال اور محمود کی میتیں آبائی علاقے میں پہنچ گئیں، جاوید اقبال کی نماز جنازہ آج جمعرات کو وہوا جبکہ محمود کی نواحی قصبہ مڑھا میں ادا کی جائے گی، میتیں گھر پہنچنے پر دونوں شہدا کے گھروں میں کہرام برپا ہوگیا ،شہید جاوید اقبال کے بیٹے عامر جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔