کوئٹہ، لورا لائی ( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، ایف سی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دو ایف سی اہلکار نائیک شریف اور سپاہی لطیف زخمی ہوگئے ، فورسز کی بڑی تعداد پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شواہد اکٹھے کر لئے گئے ، گزشتہ ماہ بھی لورا لائی میں ایک خودکش حملہ میں اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے ۔