لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں غیرمعیاری پچزنے سپرلیگ کامزا کرکرا کر دیا، لوسکورنگ میچوں سے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کم ہوگئی۔ اب تک کھیلے گئے پہلے 6میچوں میں سے کسی ایک میچ میں بھی 200یااس سے زائدرنزنہیں بن سکے ، صرف دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے 183رنزبنائے جبکہ 6میں سے 4میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نے 160سے کم رنز بنائے ۔دنیا بھرمیں کھیلی جانیوالی لیگزمیں سپورٹنگ پچز تیار کی جاتی ہیں لیکن پی ایس ایل میں سپورٹنگ وکٹیں نہ بنے سے شائقین کرکٹ کافی مایوس ہیں ۔