لاہور(وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن آئندہ چار سال صرف اے پی سیز اور سیاسی اٹھک بیٹھک کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی پنجاب سپیڈ شہباز شریف لندن بیٹھ کر شاہانہ بڑھکیں نہ ماریں۔ انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اگر آل شریف میں اخلاقی جرأت ہے تو وہ شہباز شریف کو کفن چور کہنے والے ڈیوڈ روز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہو انہوں نے کہا کہ وہ اب سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں کیونکہ اقتدار کے ذریعے نوٹوں کا جلوہ اب مولانا فضل الرحمان کے مقدر میں نہیں رہا۔