لاہور(اپنے رپورٹر سے )محکمہ بلدیات پنجاب میں 108لوکل گورنمنٹ افسران کی آن لائن ٹریننگ کا پہلا فیز کامیابی سے اختتام پزیرہو گیا۔ چار ہفتے تک جاری پروگرام میں مختلف مقامی حکومتوں میں نئے تعینات افسران نے فیلڈ اور تعیناتی کے مقام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریشن، فنانس، پروکیورمنٹ، ٹیکس، لوکل گورنمنٹ قوانین، میونسپل سروسز، پروجیکٹ مینجمنٹ، کمیونی کیشن سمیت پاکستان بھر سے متعدد شعبوں کے ماہرین نے افسران کو اہم موضوعات پر لیکچر دئیے ۔سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ کا حصہ بننے والے افسران کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے ۔