لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے پنڈی میں شروع ہوگا، تاہم سری لنکن ٹیم کو سیریز سے قبل ہی دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر سورنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ، وہ پاکستان نہیں آ رہے ۔ سورنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا، قومی ٹیم آج دوپہر پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم منگل کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔