لکی مروت،قلعہ دیدار سنگھ، وزیر آباد ، لاہور (92 نیوزرپورٹ،نامہ نگار،کرائم رپورٹر)لکی مروت میں خون کی ہولی،3راہگیروں سمیت 5افراد قتل،دیگر مقامات پر 3مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لکی مروت میں سیدعالم اوراول خان جیل سے رہاہوکرگھرجارہے تھے کہ محلہ باغبانپورمیں مخالفین نے فائرنگ کرکے دونوں کو مار دیا جبکہ اس دوران 3راہگر بھی گولیوں کی زد میں آ کر دم توڑ گئے ۔پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں۔ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمد پورہ کے رہائشی منظور احمدکو بیوی اور اپنے بھائی کے درمیان ناجائز مراسم کا علم ہو گیا ،اسی بنا پر گزشتہ رات وہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ مقتول کی بیوی مسرت بی بی نے اپنے دیور عثمان سے ملکر گلہ دبا کر قتل کردیا ہے ،پولیس نے مقتول کی بیوی اور بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ وزیرآباد موضع گھکا میتر کے رہائشی ہشتم کے طلاب علم رشتہ دار 12سالہ اویس اور 13سالہ حسیب لڑکوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہے تھے کہ حسیب سے گولی چل گئی جو اویس کی شہ رگ میں پیوست ہو گئی ۔ اویس نے تڑپ تڑپ کر موقع پر دم توڑدیا۔ لاہور نواں کوٹ میں 30سالہ وفا علی گزشتہ روز فرنیچر ورکشاپ میں کسی کو ملنے آیامگر گھر نہ لوٹ سکا،اہلخانہ نے ورکشاپ جا کر دیکھا تواندر وفا علی کی پھندا لگی لاش ورکشاپ میں پڑی تھی جسے ہاتھ پاوں باندھ کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا ۔