کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) کیلی فورنیا میں رہنے والی ایک 21 سال کی لڑکی دو ماہ میں ایک مرتبہ غسل کرتی ہے اور وہ بھی مجبوری میں ۔ ٹیسا ہینسین اسمتھ نام کی اس خوبصورت لڑکی کے رونے اور کھیلنے پر بھی پابندی ہے ۔ تاہم ایسا غسل کرنے کے ڈر یا کسی سماجی رسم رواج کی وجہ سے نہیں ہے ۔ ٹیسا کو پانی سے الرجی کی ایسی بیماری ہے ، جو دنیا میں بمشکل 100 لوگوں کو ہوگی ۔ اس عجیب و غریب اور کمیاب بیماری کا نام ایکواجینک یورٹیکاریا ہے ۔ ڈیلی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق جب ٹیسا صرف نو سال کی تھی ، تب پہلی مرتبہ غسل کے بعد اس کے جسم میں دھبے پڑگئے ۔ ان دھبوں میں کھجلی کی پریشانی کے بعد ٹیسا کی ماں کو لگا کہ اس کو صابن یا شیمپو سے الرجی ہوگئی ہوگی ، لیکن ٹیسا کو تھوڑی دیر میں بخار آگیا ۔ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ ٹیسا ایک انتہائی کم پائی جانے والی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے ۔ اس بیماری میں انسان کو پانی سے الرجی ہوجاتی ہے ۔ یہ الرجی صرف پانی تک محدود نہیں رہتی ، اس میں انسان کو اپنے ہی پسینے ، آنسو اور تھوک تک سے پریشانی ہوسکتی ہے ۔