نیپیداو( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر آج کل میانمار سے تعلق رکھنے والی انتہائی پتلی کمر والی 23 سالہ سو مو نینگ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی کمر کسی عام خواتین کی طرح نہیں بلکہ یہدنیا کی سب سے پتلی کمر والی لڑکی ہیں۔23 سالہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے پتلی کمر انہیں وراثت میں ملی ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ، مکمل صحت مند ہوں اور اپنے کھانے پینے کا بھی بے حد خیال رکھتی ہوں۔ میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں کے کمنٹس سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔