لاہور(سٹاف رپورٹر)ارکان پنجاب اسمبلی کا لڑکیوں کی شادی کی عمر 16 سال سے 18سال تک بڑھانے کا مطالبہ، کم عمری کی شادی لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کر دیتی ہے ،کم عمری کی شادی پڑھے لکھے ، صحت مند اور خوشحال گھرانے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے ،سماجی تنظیم ’’برگد‘‘ کے زیراہتمام کم عمر ی کی شادیوں کے حوالے سے آن لائن کانفرنس ہوئی،جس میں رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم ،بشری انجم ،رومینہ خورشیدعالم،منیب الحق،سعدیہ سہیل،سمیرا بخاری ،نورعمران ،سلمیٰ بٹ سمیت سول سوسائٹی اور طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی، ارکان نے کہا کہ کم عمری کی شادی ہمارے دیہی علاقوں میں غربت کی بہت بڑی وجہ ہے ۔