ہرارے ( ویب ڈیسک) کتے جیسے نظر آنے والے جانور ’’لگڑ بگھے ‘‘ ہاتھی کا بچہ زندہ کھا گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک زمبابوے میں یہ حیرت انگیز مناظر دیکھے گئے جہاں بے بس مادہ ہاتھی اپنے بچے کو لگڑ بگھوں سے نہ بچا سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے جانوروں نے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے ۔جینس نامی وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے اس واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگڑ بگھوں کا جھنڈ ہاتھیوں کو دلدل میں دبا دیکھ کر ان کی بے بسی کا فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ مادہ ہاتھی اور اس کا بچہ کیچڑ میں دبے رہنے کے باعث کچھ نہ کرسکے ۔جینس کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے وہ مذکورہ جانوروں کو نہ بچا سکا، ہم کچھ کر بھی نہیں سکتے تھے کیوں کہ یہ فطرت ہے ، اسی طرح ان کی غذا کا بندوبست ہوا، میرے پاس ایسی تصاویر بھی موجود ہیں جس میں اسی طرح کے واقعے میں کچھ لوگ ہاتھیوں کی مدد کررہے ہیں۔ لگڑ بگھوں کے جانے کے بعد گدھ نے بھی ہاتھیوں پر حملہ کردیا۔