لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی ،بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی کے ایران میں ہونے کی بنا پر درخواست ضمانت کیلئے جاری کاز لسٹ کینسل کر دی گئی،درخواست ضمانت کی آئندہ سماعت ہائیکورٹ آفس طے کرے گا ۔