کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کودومقدمات میں عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عذیر بلوچ و دیگر ملزمان کیخلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی تاہم استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگیا ۔کلاکوٹ تھانے کے تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ، شاہد رحمان عرف ایم سی بی، زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا، جاوید بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ،اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد رکھنے کا الزام ہے ۔ ملزمان کے خلاف کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012ئمیں مقدمات درج کئے گئے تھے ، کیسز میں تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔