پورٹ لینڈ (نیٹ نیوز) امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں ہسپتال کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی تمام 9 نرسوں کے بچوں کی پیدائش ہوگئی، رواں برس مارچ میں پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سنٹر کے لیبر روم میں کام کرنے والی نرسوں نے ایک ساتھ حاملہ ہونے کااعلان کیا تھا اور اب آگے پیچھے سب مائیں بن گئی ہیں، بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے دوران متوقع تھی۔ ، مارچ میں 9 میں سے 8 حاملہ نرسوں کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی، اب تمام 9 نرسوں کی بچوں کے ساتھ تصویر وائرل کردی گئی ۔ ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا 'جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ تمام نرسیں ایک دوسرے کی دوست تھیں مگر ایک ساتھ حاملہ ہونے کے تجربے نے انہیں مزید قریب کردیا تھا۔