طرابلس (این این آئی)لیبیا کی نیشنل آرمی نے طرابلس میں جاری کارروائی کے دوران مبینہ طور پر ترک صدر کی طرف سے بھیجے گئے ایک شامی جنگجو کو حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتار جنگجو نے دوران تفتیش ترک صدر پر الزام عاید کیا کہ اردوان نے ہمیں لیبیا کے لیے مال تجارت بنا رکھا ہے ۔ فوج کے 128ویں بٹالین کی طرف سے جاری ایک فوٹیج میں گرفتار جنگجو کو دکھایا گیا ہے ۔حراست میں لیے گئے جنگجو کی شناخت ابراہیم محمد الدرویش کے نام سے کی گئی ہے ۔