واشنگٹن(ویب ڈیسک) اس وقت سمارٹ فون اور دیگر آلات لیتھیئم آئن بیٹریوں سے چل رہے ہیں لیکن ان میں اندرونی ٹوٹ پھوٹ اور بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ کے علاوہ خود بیٹریاں بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت کھودیتی ہیں۔ اس کی جگہ امریکی ماہرین نے نمک کے اہم جزو سوڈیئم آئن سے بنی ایک بیٹری کا تجربہ کیا ہے۔ اول یہ کہ سوڈیئم فطرت کے کارخانے میں وافر مقدار میں موجود ہے اور دوم ان کی افادیت لیتھیئم آئن بیٹری کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔سوڈیئم بیٹریوں کو بار بار چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔